ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شام:داعش کے زیر انتظام جیل پر فضائی حملہ، 42قیدی ہلاک 

شام:داعش کے زیر انتظام جیل پر فضائی حملہ، 42قیدی ہلاک 

Thu, 29 Jun 2017 15:01:29    S.O. News Service

دمشق ،28جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شام میں داعش کے زیر قبضہ ایک قصبے المیادین میں واقع جیل پر فضائی حملے میں 42 قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ اس حملے کے بارے میں یقین کیا جاتا ہے کہ یہ امریکا کی قیادت میں اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے کیا ہے جبکہ اتحاد کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اس واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔رصد گاہ کے مطابق المیادین میں واقع ایک عمارت پر فضائی بمباری کی گئی تھی اور وہاں موجود قیدی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔داعش اس عمارت کو ایک جیل کے طور پر استعمال کررہے تھے۔


Share: